سابق ہالی ووڈ ہدایت کار ہاروے وائنسٹین کو مزید 16 برس قید کی سزا
جرات ڈیسک
جمعه, ۲۴ فروری ۲۰۲۳
شیئر کریں
ہالی ووڈ کے بدنام زمانہ سابق ہدایت کار ہاروے وائنسٹین کو مزید 16 برس قید کی سزا سنا دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق ہدایت کار کو اداکاروں کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں لاس اینجلس کی عدالت نے سزا سنائی۔ امریکی میڈیا کے مطابق 2013 میں کیے گئے جرائم پر وائنسٹین کو دسمبر میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق 70 سالہ ہاروے وائنسٹین کو پہلے ہی نیویارک میں ایک الگ جرم میں 23 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ہاروے وائنسٹین نے عدالت میں کہا کہ براہ کرم مجھے عمر قید کی سزا نہ دیں، میں اس کا مستحق نہیں ہوں۔ رپورٹس کے مطابق 1970ء کے آخر تک ہاروے وائنسٹین کے خلاف 80 سے زیادہ لوگوں نے زیادتی اور بدتمیزی کی شکایات کی تھیں۔