میگزین

Magazine
تازہ ترین :  ڈبلیو ڈبلیو ای کراؤن جیول: رومن رینز نے سمی زین کو ہرا کر مینز کراؤن جیول چیمپئن شپ  جیت لی فارمولا ون نے ساؤ پالو گراں پری کو 2035 تک کیلنڈر میں برقرار رکھنے کا معاہدہ کر لیا مکسڈ مارشل آرٹس، وسیم اکرم کے صاحبزادے تیمور اکرم نے امریکی حریف کو چت کر دیا، مسلسل چوتھی فتح ٹیم سلیکشن کا کام متعلقہ حکام کا ہے، ہر بات یہاں بتانا ضروری نہیں، بابراعظم اپوزیشن کا سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے تحریک التوا لانے کا فیصلہ دنیا کی بلند ترین چیخ کا اعزاز برطانوی خاتون کے نام، نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل عالمی مالیاتی منڈیوں میں ٹیکنالوجی اتارچڑھاؤ اور بلند شرحوں کا خطرہ ایران کے تجارتی راستوں پر دباؤ اور توانائی کی قیمت: پاکستان کا درآمدی بل پھر مرکز میں ایران سے متعلق ڈالر پابندیوں کی توسیع: ترسیلات، کمپلائنس اور علاقائی تجارت کا خطرہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی ممکنہ 1.2 ارب ڈالر قسط: ریزروز اور اصلاحات کا اگلا امتحان

ای پیج

e-Paper
حکومت کی منی بجٹ لانے کی تیاریاں

حکومت کی منی بجٹ لانے کی تیاریاں

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سخت شرائط اور ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کے لیے منی بجٹ کا مسودہ حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف جائزہ مشن کی آمد سے قبل زیادہ تر شرائط پوری کردی جائیں گے، منی بجٹ میں نان فائلرز کی بینکنگ ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق منی بجٹ میں متعدد لگڑری اشیاء پر اضافی ڈیوٹی عائد کرنے، 70 ارب کی اشیاء پر دی جانے والی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے اور نان فائلرز کی بینکنگ ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔منی بجٹ میں پیش کی گئی ریونیو اقدامات سے متعلق تجاویز وزارت خزانہ کیساتھ شیئر کردی گئی ہیں۔ودہولڈنگ ٹیکس یومیہ 50 ہزار کی بینک ٹرانزیکشنز پر عائد کیا جائے گا، ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل افراد پر مجوزہ ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔ذرائع کے مطابق نان فائلرز پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے سے 45 ارب روپے کی آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 50 فیصد تک بڑھائے جانے کا امکان ہے، گیس کے نرخ میں 30 فیصد، مختلف صارفین کیلئے بجلی کے نرخ 25 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔ان تمام اقدامات کا آغاز یکم فروری سے ہوسکتا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں