میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دھرنے کے چوبیس دن ،سنگدل حکمران بات نہیں سن رہے چیف جسٹس نوٹس لیں،سراج الحق

دھرنے کے چوبیس دن ،سنگدل حکمران بات نہیں سن رہے چیف جسٹس نوٹس لیں،سراج الحق

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے کالے بلدیاتی قانون کے خلاف مرد وخواتین ،بچے ،بوڑھے ،جوان 24دن سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں لیکن سندھ کے سنگ دل حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ،چیف جسٹس آف پاکستان اس سنگین مسئلے پر ازخود نوٹس لیں اور اہل کراچی کو انصاف دلوائیں ،ان کے تمام مطالبات آئینی ،قانونی وجائز ہیں ، سندھ حکمران سن لیں اگر ان کی آواز نہیں سنی گئی تو نقصان انہی کا ہوگا ،کراچی کے عوام کا مقدمہ لڑنے پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ،پوری ٹیم کارکنوں اور اہل کراچی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،27فروری سے پہلے بلاول بھٹو نے بات نہیں سنی تو اندرون سندھ گوٹھوں کے عوام آپ کے گھروں اور دفترو ں کا رخ کریں گے ، بلاول بھٹو دھرنے والوں کے مطالبات مان لیں اسی میں آپ کی بھلائی ہے ،پیپلزپارٹی عوام کی آواز سن لے ،ظالمانہ نظام نہیں چلے گا ،کراچی کے معاملے میں پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم آپس میں ملے ہوئے ہیں ،پی ٹی آئی ،پیپلزپارٹی کے خلاف صرف ہوائی فائرنگ کرتی ہے ،PDM فرینڈ لی اپوزیشن کررہی ہے ، ان کو کراچی کے کروڑوں عوام کے مسائل نظر نہیں آتے ،پیپلزپارٹی جماعت اسلامی کے مطالبات مان کر جمہوری ہونے کا ثبوت دے۔میئر کے پاس اختیارات نہیں ہوں گے تو عوام کو کیا جواب دے گااور مسائل کیسے حل کرے گا؟۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کے چوبیسویں روز جلسہ عام سے رات گئے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ سندھ حکومت کو دو د ن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات منظورنہ کیے گئے تو ہم شہر کے 5اہم داخلی مقامات بند کردیں گے اور سوائے ایمبولینس کے کسی کو راستہ نہیں دیں گے ،میں تجویز دیتا ہوں کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری اٹرنیشنل پریس کانفرنس بلائیں اور تمام بڑے شہروں سے میڈیا کے نمائندوں اور وہاں کے میئرز کو بھی بلالیں اور ان کو بتائیں کہ ہم نے بہترین بلدیاتی نظام تشکیل دیا ہے لیکن اس نظام میں میئر نہ کچرا اٹھانے کا اختیار رکھتا ہے اور نہ پانی فراہم کرنے نہ ٹیکس جمع کرنے کا نہ تعلیم اور صحت کے مسائل حل کرنے کا اختیار رکھتاہے ، یہ پریس کانفرنس گنیز بک آف ریکارڈ میں شامل ہوجائے گی ۔جلسے سے نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو،صوبائی امیرمحمد حسین محنتی، امیرکراچی حافظ نعیم الرحمن ،نائب امیرکراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ، امیر ضلع باجوڑ سردار خان ،امیر ضلع ملیر محمد اسلام،امیرضلع شمالی محمد یوسف ،پاکستان اسٹیل مل کے سابق صدر زاہد عسکری ،بلدیہ عظمیٰ کراچی میں جماعت اسلامی کے سابق پارلیمانی لیڈر جنید مکاتی ودیگر نے خطاب کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں