میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حدیقہ کیانی نے اپنے ڈرامہ کیرئیر کاآغاز''رقیب سے '' سے کردیا

حدیقہ کیانی نے اپنے ڈرامہ کیرئیر کاآغاز''رقیب سے '' سے کردیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے ڈرامہ کیرئیر کا آغاز”رقیب سے ” سے کردیا۔تفصیلات کے مطابق سال گزشتہ میں ٹی وی اسکرین پر یہ دل میرا’ پیارے کے صدقے اورثبات سمیت دیگر بہت سے میگا ڈرامہ سیریلز کی انتہائی کامیابی کے بعد ہم ٹی وی نئے سال میں تازہ ترین ڈرامہ سیریل ”رقیب سے ”جیسی سیریل کے ذریعے ایک بار پھر دیگر سے بازی لینے کیلئے تیار ہے ۔ مومنہ دُرید پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی ڈرامہ سیریل” رقیب سے ” ایوارڈ یافتہ ڈرامہ سیریل ”ڈر سی جاتی ہے صلہ ” کی مصنف وہدایت کار جوڑی بی گل اور کاشف نثار کی کاوش ہے جو ”رقیب سے ”کے ذریعے اپنے ناظرین کیلئے جوش اور جذبات سے بھرپور ایک دلچسپ کہانی کیساتھ ایک بار پھر سامنے آرہے ہیں۔فیض احمد فیض کی نظم سے لئے گئے عنوان پر مبنی یہ سیریل ایک ایسی کہانی پر مشتمل ہے جو یقینا اپنی انوکھے انداز ‘ پرکشش اسکرپٹ اور بہترین کاسٹ کی وجہ سے ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔”رقیب سے ”مقصود ‘ ہاجرہ اور سکینہ کی زندگی کی وہ داستان ہے ۔یہ وہ زندگی کا وہ موڑ ہے جس کے بارے میں مقصود نے کبھی یہ تصور نہیں کیا تھا کہ دوبارہ اس کے سامنے آئے گا اور جب دروازے پر دی گئی ایک دستک کے ذریعے وہ مرحلہ سامنے آتا ہے تو نہ صرف پرانے زخم دوبارہ کھل جاتے ہیں بلکہ اس کی زندگی کا ایک بھولا ہوا طویل با ب بھی کھل جاتا ہے ۔اس سیریل کے ذریعے یہ بات ظاہر کی گئی ہے کہ جب ماضی کو حال سے مربوط کرنے کی جدوجہد کی جائے تو اس کے اثرات خود پر اردگرد کے لوگوں پر کیا مرتب ہوسکتے ہیں۔اس ڈرامہ سیریل میں انڈسٹری کے تجربہ کار اور نوجوان اداکاروں کی صلاحیتوں کو آزمایا گیا ہے جس میں نعمان اعجاز’ ثانیہ سعید’ صبا فیصل’ اقراء عزیز’ فریال محمود’ سلمان شاہد’ ثاقب سمیر’ حسن میر اور دیگر شامل ہیں ۔”رقیب سے ”کے ذریعے معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے ٹی وی ڈرامے کے کیرئیر کا آغاز کیا ہے ۔حدیقہ کیانی نے اس حوالے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ”مجھے محض چوبیس گھنٹوں میں ہی بہت اچھا رسپانس ملا ہے ۔ یہ میرے لئے ایک ناقابل یقین اعزاز اور ایک باصلاحیت ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا بے مثال تجربہ ہے ۔میں آپ لوگوں کو یقین دلاتی ہوں کہ ”رقیب سے ”ایک انتہائی منفرد پراجیکٹ ہے ۔””رقیب سے ” کو گذشتہ روز ہم نیٹ ورک سے پیش کیاگیاہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں