پاکستان نے بھارتی ٹیم کاٹرافی منصوبہ خاک میں ملا دیا
شیئر کریں
فائنل کے مہمان خصوصی ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی
بھارت کے جونیئر کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے دونوں میچوں میں ہینڈ شیک نہیں کیا
پاکستان نے بھارت سے گروپ میچ میں شکست کا بدلہ بھی لے لیا اور بھارتی ٹیم کا ٹرافی وصول نہ کرنے کا منصوبہ خاک میں ملا دیا ہے۔ فائنل کے مہمان خصوصی ایشین کرکٹ کونسل کے چیٔرمین محسن نقوی تھے، انہوں نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی۔ محسن نقوی 28 ستمبرکو ایشیا کپ فائنل کے موقع پر بھی مہمان خصوصی تھے لیکن بھارتی سینئر کھلاڑیوں نے ان سے ٹرافی وصول نہیں کی تھی ۔ ایشیا کپ آج بھی ایشین کرکٹ کونسل کے دبئی ہیڈ کوارٹر میں موجود ہے۔ اس بار بھی بھارت کے جونیٔر کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے دونوں میچوں میں ہینڈ شیک نہیں کیا۔ بھارتی ٹیم کا منصوبہ تھا کہ وہ پاکستانی وزیر داخلہ اور پی سی بی چیٔرمین سے ٹرافی وصول نہیں کریں گے۔ دوسری طرف پاکستانی کرکٹرز نے بھارت کو شرم ناک شکست دے کر ٹرافی وصول نہ کرنے کا ان کا منصوبہ خاک میں ملادیا۔


