میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف کرپشن رپورٹ پر کوئی بات نہیں کرتا، سہیل آفریدی

آئی ایم ایف کرپشن رپورٹ پر کوئی بات نہیں کرتا، سہیل آفریدی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

وفاق کے ذمہ جو واجب الادا رقم ہے وہ بھی صوبے کو ملنی چاہئے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
جمہوریت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے،، اپوزیشن کے لوگ پنجاب میں رہائش نہیں رکھ سکتے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی کرپشن رپورٹ پر کوئی بات نہیں کی جارہی، جبکہ وفاق کے ذمہ جو واجب الادا رقم ہے وہ بھی صوبے کو ملنی چاہئے۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ایک صوبے کو تمام وسائل دیے جارہے ہیں، دوسری طرف ہمارے صوبے کو اس کا حق نہیں دیا جارہا، آئی ایم ایف کی کرپشن رپورٹ پر کوئی بات نہیں کی جارہی، وفاق کے ذمے جتنی واجب الادا رقم ہے وہ صوبے کو ملنی چاہئے۔پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے، اپوزیشن کے لوگ پنجاب میں رہائش نہیں رکھ سکتے، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئین پر عمل کیے بغیر ملک آگے نہیں جاسکتا، معاشی استحکام کے بغیر گروتھ نہیں ہوگی، ہمیں آئین کی بحالی کی جدوجہد کرنی چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں