میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا مذاکرات میں قومی سلامتی کو ملحوظ خاطررکھاجائے،وزیراعظم ،صدرسے ملاقات،اعتمادمیں لیا حکومت سے مذاکرات، پی ٹی آئی کا عمران کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کینیا کو ہمالیائی گلابی نمک، ماربل اور سیمنٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کا امکان وزیرخزانہ 2025کیلئے ایک واضح اور قابل عمل روڈ میپ کا اعلان کریں:پاکستان بزنس فورم کرم میں ایمرجنسی نافذ:متاثرین کرم کی امداد کیلیے اوورسیز پاکستانیوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم معاشرے کی ترقی کے شہید بے نظیر بھٹو نے خواتین کو بااختیار بنایا:مرادعلی شاہ بلاول نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے عوے کو بڑا مذاق قرار دے دیا کراچی :بے ہنگم ٹریفک اور حادثات 2024میں 771 زندگیاں نگل گئے کرم میں غیر قانونی ہتھیاروں کی بھرمار ، مسئلہ باہمی تنازع ہے،دہشتگردی نہیں :علی امین

ای پیج

e-Paper
کرم میں ایمرجنسی نافذ:متاثرین کرم کی امداد کیلیے اوورسیز پاکستانیوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم

کرم میں ایمرجنسی نافذ:متاثرین کرم کی امداد کیلیے اوورسیز پاکستانیوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم

Author One
پیر, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر ریلیف ایمرجنسی نافذ کردی۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کرم میں امن و امان اور مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ نے ضلع کرم کے لیے ریلیف ایمرجنسی کی توثیق کردی۔ذرائع کے مطابق ریلیف ایمرجنسی پہلے سے نافذ اورکرم میں ہلاک شدگان اورزخمیوں کوادائیگی کی جاچکی ہے۔

صوبائی کابینہ نے قانونی تقاضا پوراکرنے کے لیے ریلیف ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کی ہے۔اس کے علاوہ کابینہ نے انسداد منی لانڈرنگ و مالی دہشتگردی کے نفاذ، اقلیتوں کے حقوق کے لیے نیشنل کمیشن فار مینارٹی کی منظوری دے دی ہے۔

علاوہ ازیں صوبائی کابینہ نے گردے اور جگر کے ٹرانسپلانٹ اور کرک میں جوان مراکز کی قیام جبکہ صوبے کی جامعات کیلیے گرانٹ اور اکیڈمک سرچ کمیٹی کے ممبران کی تعیناتی کے ساتھ ڈی آئی خان میں گرلز کیڈٹ کالج کے قیام کی منظوری دے دی۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے متاثرین کرم کی امداد کے لیے اوورسیز پاکستانیوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر دی۔گورنر کے پی کی ہدایت پر ہلال احمر خیبر پختونخوا دفتر میں خصوصی سیل اور مشترکہ خصوصی امدادی کمیٹی قائم کی گئی۔

کمیٹی کے اراکین میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے ڈاکٹر علی رضا، ڈاکٹر قمبر جعفری، ڈاکٹر میر اصغر، ہلال احمر خیبرپختونخوا کے وائس چیئرمین فرزند علی، سید علی حسن، ضم اضلاع کے چیئرمین عمران وزیر، سعید کمال، پی ایس او ٹو گورنر تنویر حسین ملک بھی کمیٹی اراکین میں شامل ہیں۔

گورنر کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کرم پارا چنار کے متاثرین کو امداد کی فراہمی اور ریلیف سرگرمیوں کے لیے کردار ادا کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں