میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کا الزام درست ،پی ٹی آئی امیدواروں کو تنگ نہ کیا جائے، سپریم کورٹ

لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کا الزام درست ،پی ٹی آئی امیدواروں کو تنگ نہ کیا جائے، سپریم کورٹ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سپریم کورٹ نے حکومت، پولیس کے تمام آئی جیز اور الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے انتخابی امیدواروں کو تنگ کرنے اور شکایات دور کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کا الزام درست ہے، پی ٹی آئی امیدواروں کو تنگ نہ کیا جائے اور کاغذات نامزدگی جمع کرانے دیے جائیں۔پی ٹی آئی کی لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت شروع ہوئی۔ ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کاغذات نامزدگی چھیننے کی کوئی درخوست نہیں ملی۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اخبارات میں سب آ رہا ہے الیکشن کمیشن نے کیا کیا ہے؟ عثمان ڈار کی والدہ کے ساتھ جو ہوا نگران حکومت اور الیکشن کمیشن نے کچھ نہیں کیا، بظاہر لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کا الزام درست ہے پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ الیکشن شیڈول جاری ہوچکا ہے اب بھی ایم پی او کے آرڈر جاری ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی امیدواروں کو نہ کاغذات دیے جا رہے ہیں اور نہ جمع کرانے دیتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں