میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نامور مزاح نگار انور مقصود کورونا وائرس کا شکار

نامور مزاح نگار انور مقصود کورونا وائرس کا شکار

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

نامور مزاح نگار انور مقصود کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، انہوں نے اپنے آپ کو گھرمیں قرنطینہ کرلیاہے ۔تفصیلات کے مطابق نامور مزاح نگار انور مقصود کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیاگیاہے ،کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انور مقصود گھر پر قرنطینہ ہوگئے ہیںتاہم ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے ۔خیال رہے کہ صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے گذشتہ روز نامور مزاح نگار انور مقصود کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی تھی۔واضح رہے کہ انور مقصود پاکستان شو بز کی مشہور ترین شخصیات میں سے ایک ہیں جو 35 سال سے اس شعبے سے وابستہ ہیں۔ وہ ایک اداکار، شاعر، مصنف، ٹی وی میزبان، مزاح نگار ہیں ، ان کے کیے گئے تمام پروگرام ناظرین میں بے پناہ مقبول ہوئے اور پاکستان ٹیلی ویژن کی پہچان بنے ۔اہم معاشرتی مسائل کو انتہائی سادہ اور ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں ناظرین کے سامنے پیش کرنا انکا خاصہ ہے ۔ اور اپنے اسی انداز کی وجہ سے وہ پاکستان ٹیلی ویژن کے مداحوں کی پسندیدہ شخصیات میں سے ایک ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں