نئی ویکسین کرونا کی پرانی قسم کیخلاف ہے ، ڈاکٹر عطا الرحمان
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
کورونا وائرس ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا ہے کہ اب تک جو بھی ویکسین بنائی گئی ہے وہ کرونا وائرس کی پرانی قسم کے خلاف ہے ۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا کہ کرونا وائرس کی نئی قسم جنوبی برطانیہ مین سب سے پہلے رپورٹ ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ کرونا وائرس کی نئی قسم کا پہلا کیس ستمبر میں رپورٹ ہوا اور کرونا کی یہ نئی قسم پہلے سے زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب تک جو بھی ویکسین بنائی گئی ہے وہ کرونا وائرس کی پرانی قسم کے خلاف ہے ، ویکسین کا نئی کرونا قسم پر کیا اثر ہوتا ہے ہے ، کچھ کہناقبل از وقت ہوگا۔