میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاہور، پی ٹی آئی رہنما کے گھر پر چھاپے کے دوران فائرنگ،پولیس اہلکار جاں بحق

لاہور، پی ٹی آئی رہنما کے گھر پر چھاپے کے دوران فائرنگ،پولیس اہلکار جاں بحق

جرات ڈیسک
منگل, ۲۴ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پولیس آپریشن کے دوران گھر کی چھت سے فائرنگ میں پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف ریڈ کیا جا رہا تھا۔ اس دوران تحریک انصاف کے کارکن کے گھر کی چھت سے فائر کیا گیا۔ پولیس نے ساجد بخاری کی رہائش گاہ 112 سی ماڈل ٹاؤن پر ریڈ کیا تھا۔ کانسٹیبل کمال احمد کو چھاتی میں گولی لگی جسے ہسپتال لے جایا گیا جو جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے فائرنگ کے الزام میں باپ اور بیٹے کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ باپ بیٹا فائرنگ کا اعتراف کررہے ہیں، فرانزک کے بعد ملزمان کی نشاندہی ہو جائے گی۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق کانسٹیبل کمال تھانہ ماڈل ٹاؤن میں فرائض سرانجام دے رہا تھا۔کانسٹیبل نے اپریل 2007 میں پولیس فورس جوائن کی تھی۔ کانسٹیبل کمال گرین ٹاؤن بلاک نمبر 3 کا رہائشی تھا۔ انہوں نے سوگواران میں 3 بیٹے 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جاں بحق کانسٹیبل کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعہ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔ واضح رہے کہ رات گئے پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں