میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینیں خالی کرانے کی تیاریاں،پولیس کی خدمات لینے کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینیں خالی کرانے کی تیاریاں،پولیس کی خدمات لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ حکومت نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینیں خالی کروانے کی تیاریاں شروع کردیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی زمینیں خالی کروانے کے لیے چیف سیکریٹری ، آئی جی سندھ اور اینٹی انکروچمنٹ کی معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ کا تیرھواں اجلاس ہوا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بورڈ کے بارہویں اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینیں خالی کروانے کا فیصلہ ہوا تھا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینوں سے غیر قانونی قبضے جلد از جلد خاتمے کو یقینی بنایا جائے ۔ جن زمینوں پر سرکاری اداروں کے دفاتر بنائے گئے ہیں ان کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔ نوٹسز پر تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں سے بات کی جائے ۔ بورڈ اجلاس میں سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ کے بارہویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی ۔ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے سیکریٹری ایس ایم ٹی اے بورڈ کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ بورڈ نے عبدالستار ایدھی اورنج لائن بی آر ٹی کے دو پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کنٹریکٹ ملازمین کے کنٹریکٹس میں توسیع کی بھی منظوری دے دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں