میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دعوت و تبلیغ کا پیغام آنے والی نسلوں تک پہنچانا اولین ذمہ داری ہے، عالمی تبلیغی اجتماع جاری

دعوت و تبلیغ کا پیغام آنے والی نسلوں تک پہنچانا اولین ذمہ داری ہے، عالمی تبلیغی اجتماع جاری

ویب ڈیسک
هفته, ۵ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

عالمی اجتماع کی مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ربیع الحق بنگلہ دیش،بھائی فاروق بگلور،مولانا زبیر الحسن آف انڈیا،مولانا محمد ابراہیم دیولہ ودیگر نے کہاہے کہ اللہ نے دعوت و تبلیغ کا پیغام نبی اکرم ؐ کے ذریعے پوری امت تک پہنچایا ،یہ پیغام تمام زمانوں کیلئے تھا ،اس پیغام کو آنے والی نسلوں تک پہنچانا اب امت محمدی ؐ کی اولین ذمہ داری ہے ،اس پیغام کو مان کراللہ کو راضی کرکے جنت حاصل کرلیں یا نہ مان کر اللہ کی ناراضگی کے نتیجہ میں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جہنم خرید لیں ، یہ صرف ہم پر منحصر ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع اس پیغام کو سمجھنے اور سمجھانے کی تربیت گاہ ہے ،یہاں کسی کا کوئی فرقہ نہیں ،کوئی تنقید نہیں کی جاتی ،صرف اللہ اور اس کے رسول ؐ کی بات کی جاتی ہے ،یہ دنیا موت کی تیاری کی جگہ ہے ،انسان جو کچھ بھی کرے صرف یہ سوچ ذہن میں رکھ لے کہ وہ آخرت کی تیاری کررہا ہے تو انسان کے سارے مسائل اللہ خود بخود ہی ختم کردے گا ، حضو راقدس ﷺ نے قسم کھا کر فرمایا کہ تم امت مسلماں امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کرتے رہو ،قبر میں جب منکر نکیر سوال کریں گے تو کیا جواب دے گا،تبلیغی اجتماع میںمنکر نکیر کے سوالوں کا جواب دینے کی تعلیم پر ہی سارا دارومدار ہے، یہ دنیا فانی ہے اور یہ چند دنوں کی ہے آخرت کی زندگی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہے، ظالموں کو ظلم سے روکتے رہو اور حق بات کی طرف کھینچ کرلاتے رہو، تمہارے قلوب بھی اسی طرح غلط کردیئے جائیں گے جس طرح ان ظالموں کے کردیئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تم بہترین امت ہو، لوگوں کے نفع رسانی کے لیے نکالے گئے ہو،تم لوگ نیک کام کا حکم کرتے رہو اور برے کاموں سے روکتے رہواوراللہ تعالی پر ایمان رکھتے رہو، ،مسلمان بھائیوزندگی فانی ہے، اس پر ایک سیکنڈکا بھی بھروسہ نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں