میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سول ہسپتال میرپورخاص کاکرپٹ اکاؤنٹنٹ نظام پر بھاری

سول ہسپتال میرپورخاص کاکرپٹ اکاؤنٹنٹ نظام پر بھاری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) کروڑوں روپے کی کرپشن، اینٹی کرپشن نے سول ہسپتال میرپورخاص کے اکاؤنٹنٹ کے خلاف تحقیقات بند کردی، ملیریا پروگرام میں بھرتی شیر محمد چانھیو غیرقانونی طور پر اکاؤنٹنٹ کے عہدے پر براجمان، بھرتی بھی مشکوک، اینٹی کرپشن نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور سیکریٹری صحت کو لیٹر لکھ کر ریکارڈ طلب کیا تھا، تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے کروڑوں روپے کی کرپشن پر سول ہسپتال میرپورخاص کے اکائونٹنٹ کے خلاف شروع کی گئی تحقیقات بند کردی ہیں، اینٹی کرپشن نے 2کروڑ 85 لاکھ خرد برد کے الزام میں شیر محمد چانھیو کے خلاف تحقیقات شروع کرتے ہوئے 10 دسمبر 2021کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میرپورخاص سول ہسپتال کو لیٹر لکھ کر واؤچر، سروس ریکارڈ سمیت محکمہ فنانس سے جاری کردہ رقم و دیگر تفصیلات طلب کی تھیں اور 2 جون 2022ع کو سیکریٹری صحت کو لیٹر لکھ شیر محمد چانھیو کا ریکارڈ طلب کیا تھا تاہم بااثر اکائونٹنٹ نے محکمہ صحت اور اینٹی کرپشن کی تحقیقات بند کروا دیں، ذرائع کے مطابق شیر محمد چانھیو محکمہ صحت میں نافذ سسٹم کا اہم حصہ ہے اور ایم ایس کی تقرریاں و تبادلے بھی کرواتا ہے ، واضح رہے کہ شیر محمد چانھیو ملیریا پروگرام سانگھڑ میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہوا اور گزشتہ 5 سال سے سول ہسپتال میرپورخاص کے اکاؤنٹنٹ کے عہدے پر غیرقانونی براجمان ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں