میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

حکام وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ پاکستان اورآئی ایم ایف معاہدے کی منظوری دے گا، اور 8 دسمبر تک پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر مل سکتے ہیں۔آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس دسمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے اور اس اجلاس میں بورڈ پاکستان اورآئی ایم ایف معاہدے کی منظوری دے گا۔حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ معاہدے کی منظوری سے 8 دسمبر تک پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر مل سکتے ہیں، 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے پہلے جائزے کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملیں گے ۔ حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ ایگزیکٹو بورڈ منظوری کے ساتھ ہی رقم پاکستان کو مل جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں