میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے سمری موصول ہو گئی، وزیر اعظم آفس

آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے سمری موصول ہو گئی، وزیر اعظم آفس

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۳ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزارت دفاع کی جانب سے چیئرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدوں پر تقرری کے لیے ناموں کے پینل پر مشتمل سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہو گئی۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ان تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ پہلے سے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کریں گے۔ جبکہ وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزارت دفاع کی طرف سے بھجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہو گئی ہے۔ سمری میں چیئرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدوں پر تقرری کے لیے ناموں کا پینل بھجوایا گیا ہے۔ ۔مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف متعین طریقہ کار کے مطابق ان تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں