میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسحاق ڈار وزارت خزانہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش، وزیراعظم نے چھٹی کی درخواست منظور کردی

اسحاق ڈار وزارت خزانہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش، وزیراعظم نے چھٹی کی درخواست منظور کردی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد(بیورورپورٹ)اسحاق ڈار کی جانب سے ناسازی طبع کی وجہ سے رخصت کے لیے بھیجی گئی درخواست وزیر اعظم ہاؤس کو موصول ہوگئی اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈار کی درخواست موصول ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی مشاورت کی جس کے بعد اسحاق ڈار کی چھٹی کی درخواست منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار گزشتہ کئی دنوں سے لندن میں موجود ہیں، گزشتہ دنوں ان کے مستعفی ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں، لیکن وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسحاق ڈار بدستور وزیر خزانہ ہیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو باضابطہ خط لکھا تھا جس میں انہوں نے بیماری کے باعث چھٹی کی درخواست کی تھی۔اسحاق ڈار کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں وزارت خزانہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کرنے کی بھی درخواست کی گئی تھی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم کو خط لکھنے سے پہلے پارٹی صدر نوازشریف کو بھی اعتماد میں لیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے اسحاق ڈار کو مشورہ دیا ہے کہ وہ طبیعت کی بہتری تک سفر نہیں کرسکتے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور جب ان کی صحت اجازت دے گی وہ عدالتوں کے سامنے پیش ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کی غیر موجودگی میں وزیراعظم کی زیر صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل ذمہ داریاں سنبھالے گی۔وفاقی وزیر خزانہ تقریباً ایک ماہ قبل لندن پہنچے تھے جہاں ہارلے اسٹریٹ ہسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔اپنے دل کے علاج کے سلسلے میں وہ ہفتے میں تین مرتبہ ہسپتال جارہے ہیں، جبکہ وہ ایک ہفتہ ہسپتال میں داخل بھی رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے لاہورمیں موجود اپنا گھر خالی کردیا ہے، موجود افراد کہیں چلے گئے ہیں


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں