میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تشدد پسند گروہ کو برداشت نہیں کیا جائیگا،وزیر داخلہ

تشدد پسند گروہ کو برداشت نہیں کیا جائیگا،وزیر داخلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

ملکی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر ہمارا ردعمل شدید ہوگا ،پاکستان اور افغانستان کی جنگ بندی ہو چکی، دوبارہ خلاف ورزی ہوئی تو افغانستان کو پتہ ہے ہمارا کیا جواب ہوگا، محسن نقوی
کوئی جتھہ ہتھیاروں کے ساتھ ہوگا تو ایکشن لیا جائیگا، ٹی ایل پی کا معاملہ پنجاب حکومت دیکھ رہی ہے، ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات،سیاسی صورتحال، باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر ہمارا ردعمل شدید ہوگا جبکہ کسی بھِی تشدد پسند گروہ کو برداشت نہیں کیا جائَے گا۔ پاک افغان جنگ بندی ہو چکی، دوبارہ خلاف ورزی ہوئی تو افغانستان کو پتہ ہے ہمارا کیا جواب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کوئی جتھہ ہتھیاروں کے ساتھ ہوگا تو ضرور ایکشن لیا جائیگا، ٹی ایل پی کا معاملہ پنجاب حکومت دیکھ رہی ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل ملک میں قیام امن اور استحاک کیلئے محنت کر رہے ہیں، سول و عسکری قیادت کی کاوشوں سے کامیابیاں مل رہی ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کی، اور اس دوران سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی کے چیلنجز کا سامنا ہے، لیکن کسی صورت کسی بھی تشدد پسند گروہ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں