میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کروڑں کی تزئین و آرائش بیکار،تاریخی ایمپریس مارکیٹ کچرے کا ڈھیر

کروڑں کی تزئین و آرائش بیکار،تاریخی ایمپریس مارکیٹ کچرے کا ڈھیر

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

کراچی کی تاریخی ایمپریس مارکیٹ کے احاطے کی کروڑوں روپے سے کی گئی تزئین و آرائش دو سال میں ہی اجاڑ بن گئی سبزہ زار جل گیا دھول مٹی اور کچرے کے ساتھ نشے کے عادی افراد اور فقیروں نے اسے اپنا مسکن بنالیا ہے۔ہری گھاس کے مٹے ہوئے نشانات ، کچرے کے ڈھیر ، نشئیوں کے ڈیرے یہ دو سال قبل کروڑوں روپے کی لاگت سے تزئین پانے والی کراچی کی تاریخی ایمپریس مارکیٹ کا حال ہے۔۔ جہاں دھول مٹی نے عمارت کو گندلا دیا ہے۔۔ عدالتی احکامات پر تجاوزات کے خاتمے کے بعد کے ایم سی کے زیر انتظام ایمپریس مارکیٹ اور اس کے احاطے کی تزئین کی گئی تھی لیکن اب اس کا حال دیکھنے والے افسوس کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں برٹش دور کی فن تعمیر کی شاہکار ایمپریس مارکیٹ کی عمارت قومی ورثے کی حیثیت رکھتی ہے۔جو اپنی حالت زار پر مئیر کراچی کی خصوصی توجہ کی طلبگار ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں