میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آزاد ،ذمہ دار صحافت کا فروغ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ناگریز ہے,وزیراعظم

آزاد ،ذمہ دار صحافت کا فروغ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ناگریز ہے,وزیراعظم

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیرا عظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ واجبات کی ادائیگیوں کے حوالے سے وزارت اطلاعات میڈیا نمائندگان کے ساتھ فوری مشاورت کرے،عید سے پہلے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں،آزاد اور ذمہ دار صحافت کا فروغ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ناگریز ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے واجبات اور ادائیگیوں سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی ۔اجلاس میں معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی وزیراعظم برائے میڈیا افیئرز یوسف بیگ مرزا، صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری ، سینٹر فیصل جاوید اور وزیر اعظم کے سیکریٹری نے شرکت کی ۔معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم کو میڈیا صنعت کے مسائل سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ واجبات کی ادائیگیوں کے حوالے سے وزارت اطلاعات متعلقہ نمائندگان کے ساتھ فوری مشاورت کرے۔ وزیرا عظم نے ہدایت نے کہاکہ عید سے پہلے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ وزیرا عظم نے کہاکہ معاون خصوصی اطلاعات و نشریات اس عمل کی ذاتی طور پر خود نگرانی کریں۔ وزیرا عظم نے کہاکہ آزادی اظہار رائے کے آئینی اور بنیادی حق پر کامل یقین رکھتے ہیں۔ عمران خان نے کہاکہ آزاد اور ذمہ دار صحافت کا فروغ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ناگریز ہے۔ وزیرا عظم نے کہاکہ میڈیا صنعت سے وابستہ افراد کے مسائل کا بخوبی احساس ہے ، ان کا حل اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ وزارت اطلاعات حکومت کے اصلاحاتی پروگرام کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں