شادی نہیں ورلڈ کپ اہم ہے، راشد خان نے افواہوں کی تردید کردی
ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
افغانستان کے اسپن اسٹار راشد خان کی توجہ شادی کے بجائے ورلڈ کپ پر مرکوز ہے۔حالیہ کچھ عرصے میں ان کی نجی زندگی کے حوالے سے کچھ افواہیں سامنے ا?ئیں، راشد خان نے اس بات کی تردید کہ وہ جب تک ورلڈ کپ نہیں جیت لیتے شادی نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ کبھی بھی نہیں کہا بلکہ جب میں نے اس بارے میں سنا تو کافی حیران بھی ہوا، میں نے دراصل یہ کہا تھا کہ اگلے 3 برس میں ہمیں 3 ورلڈ کپ جیتنے ہیں، میرا ذہن اس دوران صرف کرکٹ پر ہی مرکوز رہے گا اور اس کے بعد ہی میں شادی کروں گا۔ راشد خان کی فیملی بدستور ننگرہار میں ہی موجود ہے۔