میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاق کا این سی ایچ ڈی سندھ حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ

وفاق کا این سی ایچ ڈی سندھ حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے این سی ایچ ڈی کے 36 سو اساتذہ سمیت دیگر ملازمین اور انفراسٹرکچر حکومت سندھ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، معاملات کو حتمی شکل دینے کے لئے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔جراٗت کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی حکومت کے دوران ملک میں تعلیم کے فروغ اور خواندگی شرح میں اضافے کے لئے این سی ایچ ڈی کا ادارہ قائم گیا تھا، بعد میں 18 ویں ترمیم کے تحت ادارے کو صوبوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن وفاقی حکومت اور صوبوں میں کاغذی کارروائی نہ ہونے کے باعث فیصلہ نہ ہوسکا، اب وفاقی حکو مت اور حکومت سندھ میں رابطے کے بعد این سی ایچ ڈی کے اساتذہ، عملے سمیت انفراسٹرکچر حکومت سندھ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن آج نوٹیفکیشن جاری کرے گا، نوٹیفکیشن کے تحت محکمہ تعلیم سندھ کے افسران پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی جائے گی کمیٹی کراچی سمیت سندھ بھر میں این سی ایچ ڈی کے اساتذہ، ملازمین، افسران اور انفراسٹرکچر کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ حکومت سندھ کو پیش کرے گی ، کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں اساتذہ، ملازمین حکومت سندھ کے حوالے کرنے کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق این سی ایچ ڈی میں اساتذہ، فیلڈ آفیسر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ،اکائونٹنٹ،ڈرائیور، چوکیدار اور اٹینڈنٹ ملازم ہیں، کراچی کے 6 اضلاع سمیت سندھ بھر میں ادارے کی آفیسز قائم ہیں، بدین ضلع میں سب سے زیادہ 6 سو اساتذہ مقرر ہیں، عمرکوٹ میں 144، سانگھڑ میں 162 اساتذہ موجود ہیں، ذرائع کے مطابق اساتذہ کے علاوہ تمام ملازمین وفاقی حکومت میں مستقل ہیں اور تمام مراعات حاصل کررہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں