میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کا دورہ کامیاب، سعودی حکومت نے پاکستان کو 12 ارب ڈالر کا پیکیج دے دیا

وزیراعظم کا دورہ کامیاب، سعودی حکومت نے پاکستان کو 12 ارب ڈالر کا پیکیج دے دیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب کامیاب ہوگیا،سعودی حکومت نے پاکستان کو 12 ارب ڈالر کا پیکیج دے دیا ۔وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کے اکاؤنٹس میں 3 ارب ڈالرز رکھنے اور 3 سال تک ادھار تیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔اعلامیے کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو 3 سال کے لیے سالانہ 3 ارب ڈالر مالیت کا تیل ادھار پر دے گا ،دونوں ممالک کے وزرائے خزانہ نے باہمی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کردیے ہیں ۔پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے سعودی عرب نے پیکیج دیا ہے ،سعودی حکومت 3 ارب ڈالرز کی رقم ایک سال کے لیے پاکستان کے اکاؤنٹ میں رکھی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق سعودی حکومت پاکستان میں آئل ریفائنری لگانے کے منصوبے پر رضامند ہوگئی ہے جبکہ سعودی ولی عہد نے پاکستانی ورکروں کے لیے ویزا فیس کم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں