میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چلاس حادثہ،گلگت ہیلی پیڈ پر جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا

چلاس حادثہ،گلگت ہیلی پیڈ پر جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

بابوسر بس حادثے میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،گورنر و وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ،فورس کمانڈرنادرن ایریاز احسان محمود سمیت دیگر افراد نے شرکت کی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چلاس بس حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 10 جوانوں سمیت 24 افراد کی نماز جنازہ ہیلی پیڈ گلگت میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین، وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان، فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل احسان محمود، سپیکر صوبائی اسمبلی فدا محمد ناشاد، چیف سیکریٹری خرم آغا سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔پاک فوج کے دستے نے شہدا کو سلامی پیش کی جس کے بعد میتیں بذریعہ ہیلی کاپٹر آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں