میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رضوانہ تشدد کیس، جج عاصم تاحال کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے

رضوانہ تشدد کیس، جج عاصم تاحال کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۳ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کے کیس میں سول جج عاصم حفیظ تاحال کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق جج نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا تحریری اجازت نامہ ملنے تک پیش نہیں ہوں گا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کم سن رضوانہ تشدد کیس کا چالان تاحال نامکمل ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں رضوانہ پر تشدد کے کیس میں سول جج عاصم حفیظ  کو نوکری سے برخاست کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست سول سوسائٹی نیٹ ورک اسلام آباد کے صدر عبد اللہ ملک نے دائر کی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے برخاست کیا جائے۔ واضح رہے کہ سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ کم سن رضوانہ پر تشدد کے الزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں جبکہ سول جج کو تشدد کیس کے باعث لاہور ہائی کورٹ نے او ایس ڈی بنا رکھا ہے۔ رضوانہ پر تشدد کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں ملزمہ سومیہ عاصم کے شوہر اور سول جج عاصم حفیظ کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے طلب کر رکھا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں