ڈی جی سندھ بلڈنگ کیخلاف کرپٹ مافیا نے گھیرا تنگ کردیا
شیئر کریں
(رپورٹ :جوہر مجید شاہ) ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی آشکار داور کے خلاف کرپٹ ادارتی مافیا نے باقاعدہ بلاک قائم کرلیا آشکار داور کی شہرت نیک نامی پر سوالات اٹھنے لگے کرپٹ مافیا نے شہر بھر میں غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ دراز کردیا ڈی جی کو زمینی حقائق کے برخلاف رپورٹنگ کر کے گمراہ کیا جارہا ہے شہر کے مختلف زونز میں ایس بی سی اے کے راشی افسران و اہلکاروں نے اپنے ادارتی عہدے منصب اور اختیارات کا ناجائز استعمال دھڑلے سے جاری رکھا ہوا ہے راشی مافیا نے گلبرگ زون ” لیاقت آباد زون” صدر زون ” نارتھ ناظم آباد زون سمیت جمشید زون میں ایس بی سی اے کے راشی افسران نے سپریم کورٹ و ادارتی قانون کی دھجیاں اڑا دیں علاقائی زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ان علاقوں میں لگ بھگ 1500 سو غیرقانونی تعمیرات زور و شور سے جاری ہئے تعمیراتی مافیا نے ادارتی قاعدے قوانین کی دھجیاں اڑا دی رہائشی پلاٹوں پر بغیر نقشے کے کمرشل فلیٹ/یونٹس/ پورشن نما غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔صدر زونز میں تعینات ایس بی سی اے کے کرپٹ راشی افسر ڈائریکٹر صدر زون عامر کمال جعفری اور ڈپٹی ڈائریکٹر عامر خان نے ادارتی عہدے کو محض مال بناؤ پالیسی میں تبدیل کردیا علاقہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق راشی مافیا غیر قانونی تعمیرات کی مد میں بلڈر مافیا سے یومیہ لاکھوں/ کروڑوں بطور رشوت/بھتہ وصولی کا غیرقانونی دھندا چلا رہیں ہیں صدر زون کے علاقے گارڈن ویسٹ میں واقع پلاٹ نمبر GRW-63/1/2 , GRW-64/1 , 57/1/1 , اور لارنس کوارٹر میں پلاٹ نمبر LR-9/10 , LR-10/22 , LR -8/15 مذکورہ پلاٹس پر راشی و کرپٹ افسران ڈائریکٹر عامر کمال جعفری اور ڈپٹی ڈائریکٹر عامر خان کی سرپرستی میں بغیر نقشے کے غیر قانونی اضافی فلور اور پارکنگ ایریا میں دوکانیں اور کمرشل فلیٹ تعمیر کئے جا رہے ہیں جب کہ بندر کوارٹر میں واقع پلاٹ نمبر BR-2/1 قومی ورثہ قرار دی گئی عمارت کو مہندم کر کے بغیر نقشے کے غیر قانونی تعمیرات جاری ھیں ملنے والی اطلاعات کے مطابق فی فلور 50 لاکھ سے لے کر 1 کروڑ روپے لئے جارہیں ہیں مختلف سیاسی سماجی مزہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔