میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد،جنونی شخص کا اپنے بھتیجے، بہو، بھابھی پر کلہاڑیوں کے وار

حیدرآباد،جنونی شخص کا اپنے بھتیجے، بہو، بھابھی پر کلہاڑیوں کے وار

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پلاٹ پر تنازع، چاچا کے ہاتھوں بھابی اور بھتیجا قتل، ہٹڑی تھانے کے حدود گاؤں گیلو نوناری میں دہنی بخش نوناری کے ہاتھوں 25 سالہ بھتیجا محسن اور بھابی معصومہ قتل، بھتیجے کی بیوی زخمی، ملزم نے کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کیا، گرفتار کرلیا ہے، پولیس، تفصیلات کے مطابق ہٹڑی تھانے کے حدود نیو حیدرآباد سٹی کی قریب واقع گاؤں گیلو نوناری میں پلاٹ کی تنازع پر چچا نے کلہاڑیوں کے وار کرکے بھتیجے اور بھابی کو قتل کر دیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم دہنی بخش اور دہنو نوناری نے پلاٹ کی تنازع پر اپنے بھتیجے 25 سالہ محسن پر کلہاڑیوں سے حملہ کیا جس کو بچانے کیلئے آنے والی ماں معصومہ اور محسن کی بیوی پر بھی ملزم نے کلہاڑیوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں محسن کی ماں معصومہ بھی قتل ہوگئی، جبکہ بیوی شدید زخمی ہوگئی جسے سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ہے ورثاء کے آنے پر مقدمہ درج کردیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں