میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لڑکی کی خوبصورتی دیکھ کر کبھی بہو مت بنائیں، تشدد کی شکار ماں کا مشورہ

لڑکی کی خوبصورتی دیکھ کر کبھی بہو مت بنائیں، تشدد کی شکار ماں کا مشورہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

راولپنڈی میں بیٹے کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بہو کا انتخاب کرتے وقت اْس کی شکل کو مت دیکھیں۔خاتون کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کی ارینج میرج ہوئی۔یہ شادی میری ایک جاننے والی کے توسط سے ہوئی۔میری بہو امریکا بھی گئی تھی اور پھر وہاں سے بھاگ آئی جس کے بعد اس کا دماغ آسمان پر پہنچ گیا۔اس کی والدہ بھی اپنا گھر نہیں بسا سکتی تھی۔کل جب میں نے بیٹے اور بہو کو لڑائی کرتے ہوئے دیکھا تو میں نے بس اتنا ہی کہا کہ تمہاری بیوی گھر نہیں بسا سکتی کیونکہ اس کی والدہ بھی ایسی ہی تھی۔بس اس بات کے بعد دونوں نے مجھ پر تشدد کیا۔خاتون نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ بہو کا انتخاب کرتے وقت شکلوں پر نہ جائیں۔جو لڑکی آپ کو عزت دینے والی لگے اسی کو بہو بنائیں اور کسی بھی لڑکی کو خوبصورتی کی بنیاد پر مت پرکھیں۔جو لوگ خوبصورتی پر جاتے ہیں،لوگوں کے کہنے پر رشتے کر لیتے ہیں وہ بہت خوار ہوتے ہیں ہیں۔ہمیشہ بچیوں کا بیک گراؤنڈ دیکھیں۔ان کا خاندانی پس منظر دیکھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں