میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایران نے قطر میں امریکی اڈوں پر 6 میزائل داغ دیے

ایران نے قطر میں امریکی اڈوں پر 6 میزائل داغ دیے

جرات ڈیسک
پیر, ۲۳ جون ۲۰۲۵

شیئر کریں

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے قطر میں امریکی اڈوں پر 6 میزائل داغے ہیں، اور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

 

عالمی خبر رساں ادارے  کی رپورٹ کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ ایران نے قطر میں امریکی اڈوں کی جانب 6 میزائل داغے ہیں۔

اس سے قبل ایکسئیوس نے یہ بھی رپورٹ کیا تھا کہ ایران ان اڈوں پر میزائل داغنے کی تیاری کر رہا ہے۔

قبل ازیں اپنی رپورٹ میں ایک خبر رساں ادارے نے آگاہ کیا تھا کہ قطر نے عارضی طور پر ملک بھر میں فضائی ٹریفک معطل کر دی ہے، جب کہ کچھ مغربی سفارت خانوں نے وہاں موجود اپنے شہریوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا ہے، یہ اقدام ایران کی جانب سے امریکی حملوں کے جواب میں جوہری تنصیبات پر ممکنہ ردعمل کی دھمکی کے بعد کیا گیا ہے۔

قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ متعلقہ حکام ملک کی فضائی حدود میں ہوائی ٹریفک کی عارضی معطلی کا اعلان کرتے ہیں، جو کہ خطے کی صورتحال میں پیش رفت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر کی جا رہی ہے۔

وزارت نے مزید کہا کہ حکام علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ ہم آہنگی سے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل، قطر میں امریکی سفارت خانے نے وہاں موجود امریکی شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا تھا، اور دیگر مغربی سفارت خانوں نے بھی یہی انتباہ جاری کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں