متحدہ لندن کے کوٹے پر بھرتی احسن ادریس،کاشف کی غیر قانونی تعمیرات سے ماہانہ کروڑوں بھتہ وصولی
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں متحدہ لندن کے کوٹے پر بھرتی ہونے والے احسن ادریس اور کاشف کورنگی اور لانڈھُی میں غیر قانونی تعمیرات سے ماہانہ کروڑوں روپے بھتہ وصول کرنے لگے متحدہ لندن کے سابق سیکٹر انچارج رئیس مما نے دونوں افسران کی کورنگی لانڈی میں تعیناتی کرائی دونوں افسر 15 سال سے ایک ہی علاقے میں تعینات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں متحدہ لندن کی باقیات اب بھی اہم عہدوں پر تعینات ہے اور کورنگی لانڈھی میں مذکورہ افسران غیر قانونی تعمیرات کا مضبوط نیٹ ورک چلارہے ہیں اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا بھی متحدہ لندن کوٹے پر بھرتی ہونے والے ایس بی سی اے افسران احسن ادریس اور کاشف کے سامنے بے بس ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے کے دونوں افسران گزشتہ 15 سالوں سے کورنگی اور لانڈھی میں ہی تعینات ہیں ان افسران کے خلاف آج تک کسی بھی اعلیٰ افسر نے انہیں کورنگی اور لانڈھی سے ہٹانے کی ہمت نہیں کی ذریعے کا کہنا ہے کہ جب ایس بی سی اے میں پٹہ سسٹم آیا تو اس نے دونوں افسران کے تبادلے کے نوٹیفکیشن کھلوائے اور انہیں چند روز تک لانڈھی اور کورنگی میں کام کرنے نہیں دیا گیا لیکن چند روز میں ہی دونوں افسران کو دوبارہ کورنگی میں تعینات کردیا گیا ذریعے کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے ملازم ماجد ترک جو متحدہ کورنگی کے ذمہ دار تھے وہ ان دونوں افسران کی سرپرستی کرتے تھے متحدہ لندن کے خلاف جب کارروائی کا کا آغاز ہوا تو جاوید ترک منظر عام سے غائب ہوگئے اور متحدہ لندن کے کورنگی سیکٹر کے انچارج رئیس مما ان دونوں افسران کے سرپرست بن گئے تھے ذریعے کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں احسن ادریس اور کاشف نے لانڈھی اور کورنگی کی غیر قانونی تعیمرات کو اپنی گرفت میں لیا ہوا ہے معلوم ہوا ہے کہ احسن ادریس کورنگی اور لانڈھی میں کمرشل اور انڈسٹریل کے معاملات کو ڈیل کرتا ہے جبکہ کاشف کورنگی اور لانڈھی میں رہائشی پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات کے معاملات ڈیل کرتا ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ کورنگی اور لانڈھی صنعتی ایریا میں بڑے پیمانے پر احسن ادریس کی سرپرستی میں غیر قانونی تعمیرات ہورہی ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ پٹہ سسٹم مافیا بھی ان بااثر افسران کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کررہا ہے۔