نئے گورنر پنجاب کی تقرری کا معاملہ، صدر، وزیراعظم کے درمیان سردجنگ جاری
ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ مئی ۲۰۲۲
شیئر کریں
وزیراعظم شہبازشریف نے نئے گورنر پنجاب کی تعیناتی کیلئے دوسری سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے صدر مملکت کو بھیجی گئی نئی سمری میں بھی شیخ بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب لگانے کی سفارش کی گئی ہے،سمری میں وزیراعظم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئے گورنر پنجاب کے لیے بلیغ الرحمان ہی موزوں شخصیت ہیں۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت 31 مئی تک گورنر کی تقرری کی توثیق کے پابند ہیں۔یاد رہے کہ صدرمملکت نے گزشتہ روز وزیراعظم کو سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے سے متعلق سمری پر نظرثانی کی درخواست کی تھی جبکہ وزیراعظم کی جانب سے صدر کو جوابی خط لکھا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بلیغ الرحمان ہی نئے گورنر پنجاب ہوں گے۔