شہبازشریف پیپلزپارٹی ،اے این پی کی پی ڈی ایم میں دوبارہ شمولیت کیلئے سرگرم
شیئر کریں
مسلم لیگ (ن ) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاںشہباز شریف نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سمیت تمام اپوزیشن قائدین کو پیر 24 مئی کوعشائیے کی دعوت دے دی۔ شہباز شریف سیاسی محاذ پر مزید سرگرم نظر آرہے ہیں اور انہوں نے پی ڈی ایم کو مکمل بحال کرنے کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔لیگی ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سمیت تمام اپوزیشن قائدین کو عشائیے کی دعوت بھی دی ہے اور انہوں نے تمام اپوزیشن رہنمائوں کے لئے پیر 24 مئی کو اسلام آباد میں رات کے کھانے کا انعقاد کرنا ہے، وہ عشائیے کے دوران پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم میں دوبارہ شمولیت پر قائل کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی پی ڈی ایم میں دوبارہ شمولیت کرانے کے لئے بھی کوشاں ہیں اور انہوں نے گزشتہ دنوں چارسدہ میں اے این پی کی قیادت سے ملاقات کی تھی، شہباز شریف پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی پی ڈی ایم میں شمولیت کے لئے مولانا فضل الرحمان کو بھی قائل کریں گے۔