میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآبادمیں طوفان سے تباہی،مکانات کی چھتیں اُڑگئیں

حیدرآبادمیں طوفان سے تباہی،مکانات کی چھتیں اُڑگئیں

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد میں طوفان نے تباہی مچا دی، سینکڑوں درخت اور سائن بورڈ زمین بوس، گھروں کی چھتیں بھی اڑ گئیں، 3 افراد زخمی، شہر بھر میں ٹریفک کی روانی متاثر، معمولات زندگی مفلوج، ضلع انتظامیہ غائب، ریجن 90 فیڈرز کی بجلی سیفٹی کے باعث بند کی ہے، حیسکو تفصیلات کے مطابق حیدرآباد، کوٹری جامشورو سمیت گرد نواح میں تیز آندھی نے تباہی مچادی، تیز آندھی کے باعث شہر کی ٹھنڈی سڑک وادہو واہ روڈ سمیت متعدد علاقوں میں درخت گر گئے، جبکہ مختلف مقامات پر سائن بورڈ گرنے کے واقعات بھی پیش آئے، سائٹ ایریا فتح چوک کے قریب بل بورڈ گاڑی پر گرنے کے باعث تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا، رحمان ٹاؤن میں گھر کی چھت گرنے کے باعث دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا، شہر کی ٹھنڈی سڑک اور وادہو واہ روڈ پر درخت گرنے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی کی پول بھی گر گئے۔ دوسری جانب تیز آندھی کے ساتھ شہر بھر میں بجلی غائب ہوگئی، حیسکو ترجمان کے مطابق ریجن کے 11 کی وی کے 90 فیڈرز کی بجلی سیفٹی کے باعث بند کی ہے، کلیئرنس ملتے ہی بجلی بحال کردی جائی گی، تیز آندھی کے بعد بوندا باندی نے موسم خوشگوار بنا دیا ہے۔ دوسری جانب تیز آندھی کے پیشگی اطلاعات کے باوجود ضلع انتظامیہ سمیت متعلقہ ادارے غائب رہے، جبکہ ضلع انتظامیہ کی مشینری مکمل طور مفلوج رہی، تیز آندھی کے باعث شہر بھر میں شام سے رات گئے تک معمولات زندگی مفلوج رہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں