میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کا طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار

صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کا طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے بیان میں کہاکہ پی آئی اے طیارہ حادثے پررنج و غم کا شکار ہیں اور جاں بحق مسافروں کیلئے دعاگو ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ طیارہ حادثے پر شدید دکھ اور صدمہ ہوا، پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک کراچی جارہے ہیں اور ان سے رابطے میں ہوں۔انہوں نے کہا کہ حادثے کی فوری طورپر انکوائری شروع کی جائے گی۔وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی آئی اے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔آرمی چیف نے پاک فوج کو امدادی کارروائیوں میں سول انتظامیہ سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں