میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کی خطرناک عمارتوں کی فہرست جاری

فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کی خطرناک عمارتوں کی فہرست جاری

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

شہر میں انسانی جانوں کو سنگین خطرات لاحق ،مخدوش عمارتیں،ادارے خاموش
آصف شیخ ، ریحان الائچی کی سرپرستی میں غیر قانونی تعمیرات کا جال پھیل گیا

گلستان جوہر میں خطرناک اور مخدوش عمارتوں کی تازہ فہرست نے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے ، جس میں درجنوں ایسی عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کی جاری کردہ فہرست کے مطابق مختلف علاقوں میں قائم یہ عمارتیں نہ صرف خستہ حال ہیں بلکہ ان میں رہائش پذیر افراد کی زندگیاں مسلسل خطرے میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان عمارتوں کی موجودگی کے باوجود تعمیراتی سرگرمیاں بلا روک ٹوک جاری ہیں، اور آصف شیخ اور ڈائریکٹر ڈیمولیشن ریحان الائچی کی مبینہ ملی بھگت سے تعمیراتی لاقانونیت کو فروغ مل رہا ہے ۔ قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے مخدوش ڈھانچوں پر اضافی منزلیں تعمیر کی جا رہی ہیں، جس سے کسی بھی وقت بڑے سانحے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔شہریوں اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان خطرناک عمارتوں کو خالی کرا کے منہدم کیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ، تاکہ ممکنہ انسانی المیے سے بچا جا سکے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں