میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت نے ایک اور پاکستانی کبوتر کو جاسوس قرار دیدیا

بھارت نے ایک اور پاکستانی کبوتر کو جاسوس قرار دیدیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

بھارت نے پاکستان سے جانے والا ایک اور کبوتر پکڑ لیا، بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز نے کبوتر کو جاسوس قرار دے کر ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے ایک اور پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑنے کا مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے، اس متعلق بھارتی پولیس نے مقدمہ درج کرنے کیلئے قانونی ماہرین سے رائے مانگ لی ہے۔بھارت نے دعویٰ کیا کہ کبوتر17 اپریل کو پاکستانی علاقے واہگہ کے قریب سے اڑتا ہوا بھارتی علاقے رورانوالہ میں چلا گیا اور یہ پاکستانی کبوتر پولیس کانسٹیبل کے کندھے پر بیٹھ گیا۔کبوتر کا معائنہ کیا تو اس کی ٹانگ پر کاغذ بندھا ہوا تھا، کبوترکی ٹانگ کے ساتھ سفید کاغذ پر پاکستانی موبائل نمبر لکھا ہے۔پاکستانی موبائل نمبر جلو موڑ کے قریب موٹر ورکشاپ کے مالک کا نکلا جبکہ موٹر ورکشاپ کے مالک نے کبوتر لاپتہ ہونیکی تصدیق بھی کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں