ملک وزیر نہیں، پالیسیاں بدلنے سے بہتر ہو گا،ایازلطیف پلیجو
ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ اپریل ۲۰۱۹
شیئر کریں
قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ ملک وزیر نہیں ،پالیسیاں بدلنے سے بہتر ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار بدین کے علاقے تلہار میں حیدر آباد روڈ سے مین چوک تک پانی کی قلت کے خلاف ریلی کے دوران ایاز لطیف پلیجو نے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ابھی تک سندھ کے عوام کو کوئی پیکیج نہیں دیا، انہیں مشورہ ہے کہ ملک وزیر بدلنے سے نہیں بلکہ پالیسیاں بدلنے سے بہتر ہوگا ۔ا نہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نا اہلی کے سبب سندھ برباد ہو رہا ہے ، جن علاقوں میں پیپلز پارٹی کے خلاف ووٹ پڑا وہاں انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے ۔