میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلوچستان میں دہشتگردوں کا ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ

بلوچستان میں دہشتگردوں کا ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشتگردوں نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی اسد مہدی شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایف سی بلوچستان کی ہوشاب میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی۔ دہشتگردوں کی جانب چیک پوسٹ پر حملہ گزشتہ رات کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے سپاہی اسد مہدی شہید ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشتگردوں کے بھاگنے کے ممکنہ راستے بند کر دیئے ہیں۔ علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں