میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آباد پولیس ، پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری مانگ لی

اسلام آباد پولیس ، پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری مانگ لی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ مارچ ۲۰۲۵

شیئر کریں

29مقدمات میں گرفتار کارکن اسلام آباد کے بھی 8 تھانوں میں نامزد ہیں
پولیس کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں حوالگی و گرفتاری کی درخواستیں
اسلام آباد پولیس نے راولپنڈی سے گرفتار پی ٹی آئی کے 59سرگرم کارکنوں کی گرفتاری مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں 29مقدمات میں گرفتار کارکن اسلام آباد کے 8تھانوں میں بھی نامزد ہیں، جس کے لیے اسلام آباد کے 8 تھانوں کی پولیس ان کارکنوں کی گرفتاری لینے عدالت پہنچ گئی ۔پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں حوالگی و گرفتاری کی درخواستیں دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ راولپنڈی ڈویژن پولیس نے ان 59 کارکنوں کو 29 کیسز میں گرفتار کر رکھا ہے اور نئی درخواستیں دائر کیے جانے کے بعد اب ضمانتوں کی منظوری کے باوجود ان کارکنوں کی رہائی عید کے بعد تک غیر یقینی ہو گئی ہے ۔ عدالت نے کارکنوں کی حوالگی کی درخواست پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔وکلائے صفائی نے مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کا موقف غیر قانونی ہے ۔ دوسری جانب سرکاری پراسیکیوٹر نے ملزمان کارکنوں کی اسلام آباد پولیس حوالگی کی حمایت کی ہے ۔بعد ازاں تحریک انصاف کے گرفتار 59 کارکن راولپنڈی سے اسلام آباد پولیس حوالے کردیے گئے ۔ یہ کارکن 26 نومبر احتجاج میں راولپنڈی کے 29 مقدمات میں گرفتار تھے ۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی نے ملزمان کی اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کی درخواستیں منظور کر لیں، جس کے بعد اسلام آباد پولیس جیل سے بلوائے گئے ان 59 ملزم کارکنان کو لے کر اسلام آباد روانہ ہو گئی۔تمام 59 پی ٹی آئی کارکن ملزمان کو اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا جائے گا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں