میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی انتخابات میں روسی مداخلت، تحقیقات دو سال بعد مکمل

امریکی انتخابات میں روسی مداخلت، تحقیقات دو سال بعد مکمل

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

امریکا کے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات دو سال بعد مکمل ہوگئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات دو سال بعد مکمل ہوگئیں ، اسپیشل کونسل رابرٹ میولر نے اپنی رپورٹ اٹارنی جنرل کو پیش کردی۔اٹارنی جنرل بل بار سربمہر رپورٹ کاجائزہ لیں گے ۔ بل بار رواں ہفتے کے آخر تک کانگریس کے لیے رپورٹ کا خلاصہ تیار کریں گے ۔وائٹ ہائوس نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہائوس کو یہ رپورٹ نہیں دی گئی اور نہ اس سے متعلق کچھ بتایا گیا۔ رپورٹ میں مزید کسی شخص کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی سفارش نہیں کی گئی۔ٹرمپ صدارتی مہم میں روسی مداخلت کے الزام کو مسترد کرچکے ہیں۔ادھر ڈیموکریٹ اراکین نے اٹارنی جنرل سے مکمل رپورٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں