چارجج، ایک جرنیل، یہ پانچ کا سازشی ٹولہ ملکی بدحالی کا ذمہ دار ہے، مریم نواز
شیئر کریں
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے گند کا ٹوکرا پھینک دیا تو ججز نے اٹھا لیا۔مریم نواز نے سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کان پک گئے کہ سازش ہوگئی، سازش گھڑی چور کے خلاف نہیں نوازشریف کے خلاف ہوئی، نوازشریف کے خلاف سازش میں 5افراد کا ٹولہ شامل تھا، یہ پانچ کا ٹولہ پاکستان کی بدحالی کا ذمہ دار ہے۔مریم نواز نے اس موقع پر بڑی اسکرین پر پانچ افراد کی تصاویر چلا دیں جن میں جنرل (ر) فیض حمید، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس اعجاز الاحسن، ثاقب نثار اور عظمت سعید کھوسہ شامل تھے، سازش اصل میں نواز شریف کے خلاف ہوئی، 2014 میں اس کا دھرنا نکام ہو گیا تو عدلیہ میں سے جج اٹھائے، جو کرپٹ جج کرپٹ تھا ان کے ساتھ تھا۔مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سارے لیڈروں کو چن چن کر نااہل کیا گیا، ساری سازش کا سرغنہ جنرل فیض تھا، اسے آرمی چیف بننے کے لیے مہرے کی ضرورت تھی جب 2014 میں دھرنا ناکام ہوا تو انہوں نے نیا طریقہ ڈھونڈا اور ججز کو اٹھایا۔