میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکو مت ہر شہری کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دے، آفاق احمد

حکو مت ہر شہری کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دے، آفاق احمد

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی میں بڑھتے جرائم نے ثابت کردیا کہ غیر مقامی پولیس و انتظامیہ کو کراچی کے امن سے کوئی دلچسپی نہیں، کراچی میںمستقل قیام امن کیلئے مقامی پولیس اور انتظامیہ اب ناگزیر ہوچکی ہے۔ یہ بات آفاق احمدنے یکم جنوری سے آج تک محض 51دنوں میں موبائل فون سمیت گاڑیاں چھینے کی 12ہزار سے زائد وارداتیںریکارڈ ہونے اور 14قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید غصے کااظہار کرتے ہوئے کہی ۔آفاق احمد نے کہا کہ مہاجروں کو کراچی میں اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے پورے شہر میںملک بھر سے لوگوں کو لاکر سرکاری سرپرستی میں پانی ، بجلی ،گیس جیسی تمام سہولتوں کے ساتھ کچی آبادیاں بسائی گئیں، پولیس اور انتظامیہ سے مہاجر وں کو بے دخل کرکے غیر مقامی پولیس اور انتطامیہ کے زریعے شہر کا امن اور شہر کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کردیا گیا ہے، آفاق احمد نے کہا کہ مہاجر دشمنی میں کراچی کی تباہی دراصل ملک کی تباہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کیلئے شہر میںقائم باڑہ مارکیٹیںاور الآصف جیسے درجنوں علاقہ غیر ختم کرنے ہونگے ۔ آفاق احمد نے کہاکہ جرائم ، باڑہ مارکیٹوں اورشہر میں قائم تمام علاقہ غیر کے مکمل خاتمے تک ملک بھر سے آنے والوں کا کراچی میں داخلے پر پابندی لگائی جائے ورنہ کراچی شہر لاقانونیت کی بدترین مثال بن جائیگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں