میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مختلف علاقوں میں بوندا باندی ،موسم خوشگوار ہوگیا

مختلف علاقوں میں بوندا باندی ،موسم خوشگوار ہوگیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔کیماڑی، لانڈھی اور گارڈن کے مختلف علاقوں میں رات گئے اچانک ہلکی بوندا باندی شروع ہوئی جس سے موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہوگیا۔کیماڑی، لانڈھی اور گارڈن کے مختلف علاقوں میں ہونے والی ہلکی بوندا باندی کا دورانیہ بہت مختصر تھا۔بوندا باندی کے سبب مختلف مقامات پر موٹر سائیکل سوار حادثات کا بھی شکار ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔اس موقع پر شہریوں نے خوشی میں اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اب یوں محسوس ہوتا ہے کہ کراچی سے جاتی سردی ایک بار پھر سے لوٹ آئے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں