اتحادی ناراض ہیں ، حکومت زیادہ دن نہیں چل سکے گی ، مراد علی شاہ
شیئر کریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی، وعدوں کے باوجود عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا۔ اپوزیشن کی بجائے حکمران جماعت کے اتحادی اور اپنے ہی اراکین اسمبلی قیادت سے ناراض ہیں، لگتا ہے حکومت زیادہ دن نہیں چل سکے گی۔ انہوں نے بھان سیدآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کہہ چکے کہ یہ حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی، آصف علی زرداری کی ضمانت میڈیکل بنیادوں پر ہوئی ہے ، انکی طبیعت خراب ہے تاہم وہ بیماری کے باوجود بھی ملکی سیاست پر نظر رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے بوجھ کے نیچے ملک کی عوام پھنسے ہوئے ہیں، وفاقی حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے ، متعدد وعدوں کے باوجود پی ٹی آئی حکومت سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ، پی ٹی آئی کے اپنے ممبران حکومت کو ٹف ٹائم دیتے ہیں، اسمبلی کے اندر ان ہائوس تبدیلی آئینی اور جمہوری طریقے سے آئے گی۔