یہ ووٹ مجھے دے دے" ٹھاکر"۔۔جی ڈی اے رہنما سائرہ بانو گبرسنگھ بن گئیں
شیئر کریں
سانگھڑمیں انتخابی مہم کے دوران ووٹ مانگتے ہوئے ولن کاروپ دھار لیا گرانڈ اتحاد الائنس کی رہنما سائرہ بانو نے ٹھاکروں سے ووٹ مانگنے کا فلمی انداز اپنالیا۔ کہا یہ ووٹ مجھے دے دے ٹھاکر۔ جس پر تقریب میں قہقہے لگ گئے۔واضح رہے کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رہنما اسمبلی اور ٹی وی شوز میں بھی دلچسپ اور معئنی خیز گفتگو کرنے کے حوالے شہرت رکھتی ہیں ایک شو میں انھوں نے کہا تھا کچرے سے بجلی بنائی جاتی ہے لیکن ہم نے پارٹی بنائی ہے۔سیاسی استحکام کیلئے استحکام پاکستان پارٹی کو وجود میں لایا گیا ہے۔ پی ڈی ایم نے4سال تک ہمیں بتایا کہ جہانگیر ترین اے ٹی ایم ہیں، آج وہ سب اچھے ہوگئے، اب عطا تارڑ کہتے ہیں کہ مل کر چلیں گے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع نے کہا تھا کہ ملک ڈیفالٹ کرچکا ہے اس کی کوئی تردید بھی نہیں آئی، گزشتہ ٹیکس ہدف پورا نہیں کیا گیا تو اس بار کیسے ہوگا؟ ملک نے ڈیفالٹ نہیں کیا لیکن عوام ڈیفالٹ ہوگیا ۔