میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اعظم سواتی کو عمر قید ہوسکتی ہے، مسترد ضمانت کا تفصیلی فیصلہ

اعظم سواتی کو عمر قید ہوسکتی ہے، مسترد ضمانت کا تفصیلی فیصلہ

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے متنازع ٹوئٹ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی درخواست ضمانت خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے 6 صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے مصدقہ ٹوئٹر اکائونٹ سے ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلائی، انہوں نے افواجِ پاکستان کے افسران کے خلاف بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی، اعظم سواتی نے ریاستی اداروں کیخلاف بغاوت پرمبنی ٹویٹس متعدد بارکیں، انہوں نے عوام کو اداروں کیخلاف اکسایا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ افواجِ پاکستان کے افسران کے خلاف اعظم سواتی کی ٹوئٹ کو کئی لوگوں نے ری ٹوئٹ کیا، اعظم سواتی پر لگی دفعات پرکم ازکم7 سال اور زیادہ سے زیادہ عمرقید کی سزا ہو سکتی ہے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سے قبل اعظم سواتی پر ریاستی اداروں کیخلاف بیان دینے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ سے بار بار ریاستی ادارے کے افسر کے خلاف ٹوئٹ کی، اعظم سواتی نے ایک ہی جرم کو دہرایا ہے لہذا ان کی درخواست ضمانت خارج کی جاتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں