میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیلی فوجی اپنے ہی ساتھی اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک

اسرائیلی فوجی اپنے ہی ساتھی اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

غزہ میں 27 اکتوبر کو اسرائیل کی برّی فوج زمینی کارروائیوں کے لیے داخل ہوئی تھیں اور اب تک 66 فوجی مارے گئے ہیں تاہم ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زیادہ تر اسرائیلی فوجی اپنے ہی ساتھی اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق غزہ میں حماس کے خلاف برّی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی اکثریت حماس کے بجائے اپنے ہی ساتھی اہلکاروں کی غلطی سے لگنے والی گولیوں سے ہلاک ہوئے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں برّی فوج کی کارروائیوں کا مسلسل جائزہ لے رہی ہیں جس میں اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں سے متعدد فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ بھی شامل ہیں۔ترجمان اسرائیلی فوج نے ٹائمز ا?ف انڈیا کو مزید بتایا کہ ہم ان ہلاکت خیز حادثات اور جنگ میں کی گئیں دیگر غلطیوں سے سبق حاصل کر رہے ہیں اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے پالیسی کو نافذ کر رہے ہیں۔تاہم اسرائیلی فوج کے ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ 27 اکتوبر سے برّی فوج کی غزہ میں کارروائیوں کے دوران مارے جانے والے 66 فوجیوں میں کتنے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں