میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاہ فیصل کالونی پولیس کی سرپرستی میں گٹکا مافیا آزاد

شاہ فیصل کالونی پولیس کی سرپرستی میں گٹکا مافیا آزاد

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

( رپورٹ/ افتخار چوہدری) ضلع کورنگی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں مبینہ پولیس کی سرپرستی میں کینسر پھیلانے والے زہر گٹکا ماوا کی کھلے عام فروخت جاری۔ہیڈ کانسٹیبل روف اور ندیم ہفتہ وار بھتہ وصول کرنے میں سرگرم ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کورنگی کامران خان کی جانب سے منشیات سے پاک ضلع کورنگی کے سخت احکامات کو پیروں تلے روند کر ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی نے دو چار چندی چوروں کو گرفتار کر کے ایک بار پھر ٹاسک فورس کی انکھوں میں دھول جھونک دی اور بڑے سماج دشمن عناصر کو مکروہ دھندوں کی اجازت دے دی۔گٹکا ماوا مافیاز کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کے باوجود شاہ فیصل کالونی تھانے کے اہلکار روف اور ندیم مضر صحت گٹکا ماوا کے دھندے میں سرگرم ہیں۔ شاہ فیصل کالونی تھانہ کے ہیڈ کانسٹیبل رؤف اسپیشل برانچ اور اہلکار ندیم ہفتہ وار بتھہ وصول کرتے ہیں۔شاہ فیصل کالونی کے علاقے تیلی پاڈے میں امجد مچھلی والا 1 لاکھ 50 ہزار روپے۔ فیروزی اچار والا 50 ہزار روپے۔ ریتا پلاٹ نمبر 2 کے علاقے میں کاشف لنگڑا 50 ہزار روپے. عمران پپا 40 ہزار روپے. بلاک 4 میں آصف اور علمدار 40۔40 ہزار روپے. ناتھا خان گوٹھ میں فیاض کباڑی والا 50 ہزار روپے۔بلاک 5 میں نعمان عرف نومی 30 ہزار روپے بھتہ ہفتہ وار پولیس کو ادا کرتے ہیں۔شاہ فیصل کالونی میں آئی جی سندھ کی ٹاسک فورس اور ایس ایس پی کورنگی گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے میں ناکام نظر اتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں