میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
استحکام پاکستان پارٹی کا ن لیگ کی بی ٹیم بننا ہمیشہ سے مقدر تھا، علی زیدی

استحکام پاکستان پارٹی کا ن لیگ کی بی ٹیم بننا ہمیشہ سے مقدر تھا، علی زیدی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کا مسلم لیگ ن کی بی ٹیم بننا ہمیشہ سے مقدر تھا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ کل میں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والے چند دوستوں کے لیے محسوس کیا، جب دنیا نے عون چوہدری کو ایک سزا یافتہ مفرور کا استقبال کرتے اور پھر جہانگیر خان ترین کے ہیلی کاپٹر کو جلسہ تک پہنچانے کے لیے استعمال کرتے ہوئے دیکھا کیوں کہ میری رائے میں استحکام پاکستان پارٹی کا ن لیگ کی بی ٹیم بننا ہمیشہ سے مقدر تھا۔علی زیدی نے کہا کہ میں ایک بار پھر واضح کر دیتا ہوں کہ میں نے 28 مئی 2023ء کو جیکب آباد جیل سے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور تب سے آج تک غیر سیاسی ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں