میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فضل الرحمن کے دھرنے کیخلاف درخواست پر حکومت سے جواب طلب

فضل الرحمن کے دھرنے کیخلاف درخواست پر حکومت سے جواب طلب

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

لاہور ہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کیخلاف درخواست پر حکومت سے جواب طلب کر لیا، عدالت نے فضل الرحمن کی فورس سے متعلق بھی وضاحت مانگ لی ۔منگل کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد امیر بھٹی نے ندیم سرور نامی شہری کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا ہے ۔ عدالت نے اس حوالہ سے بھی جواب طلب کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے جو فورس تیار کی ہے اس سے متعلق حکومت نے کیااقدامات کئے ہیں اور فورس کے حوالہ سے حکومت نے کیا منصوبہ بندی کر رکھی ہے ۔درخواست گزار کی جانب سے مئوقف اختیار کیا گیا تھا کہ مولانا فضل الرحمان الیکشن ہارنے کے بعد مدرسہ اصلاحات سے بچنے کے لئے دھرنا دے رہے ہیں، آئینی طور پر قائم حکومت کو صرف آئینی طور پر ہی ہٹا یا جا سکتا ہے ،آئینی طریقہ سے ہٹ کر حکومت کو ہٹانا آئین کے آرٹیکل 17 اے دو کی خلاف ورزی ہے ۔درخواست گزار نے استدعا کی مولانا فضل الرحمان کو فوری طور پر دھرنے سے روکنے کے احکامات جاری کیئے جائیں جبکہ پرائیویٹ آرمی تیار کرنے کے مولانا فضل الرحمان کے اقدامات کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں